Ahmed Alvi

Add To collaction

02-Oct-2023 ہزل مزاحیہ شاعری

ہزل 

نہ یہ زمیں کے لئے ہے نہ آسماں کے لئے 
ہر ایک اہلیہ ہوتی ہے بس میاں کے لئے 

نہ ماں پہ شعر کہے ہم نے اور نہ اباّ پہ 
تمام شاعری کی ہم نے گلفشاں کے لئے 

ضرورتیں مری تنخواہ پوری کرتی ہے 
ضمیر بیچ رہا ہوں فلاں فلاں کے لئے 

نشاں بدن پہ لپسٹک کے دیکھ سکتے ہو
کہ اس نے رات کو بوسے کہاں کہاں کے لئے

جو پڑھ رہے ہیں سبھی نو نہال انگریزی 
نہیں ہے کوشاں کوئی مادری زباں کے لئے 

کہا یہ بیوی نے مصرع لکھا نہ اک مجھ پر 
تمام شعر تمہارے ہیں کہکشاں کے لئے 

جو نکتہ چیں ہیں نکالیں وہ عیب غالب میں 
مزاح و طنز ہمارا ہے نکتہ داں کے لئے 

ہمارے دور کے شوہر ہیں فنا فی البیگم 
نہیں ہے بیٹا کوئی بھی ضعیف ماں کے لئے 


   14
0 Comments